اسلاموفوبیا یعنی اسلام دشمنی کے واقعات کی رپورٹ کریں

اسلاموفوبیا یعنی اسلام دشمنی پر نظر رکھنا اور اس کا مقابلہ کرنا

اپنی زبان کا انتخاب کریں۔

سال 2023 کا کمیونٹی آرگنائزیشن ایوارڈ

اسلاموفوبیا رجسٹر آسٹریلیا کو سال 2023 کا کمیونٹی آرگنائزیشن ایوارڈ ملا۔ Australian Muslim Achievement Awards )آسٹریلین مسلمانوں کی کامیابیوں پر ایوارڈز) کا شکریہ کہ انہوں نے ہمارے رجسٹر اور کمیونٹی میں ہمارے ہم مذہب مسلمانوں اور تنظیموں کی کوششوں کو سراہا۔

آسٹریلیا میں اسلاموفوبیا کے متعلق تازہ ترین رپورٹ

اسلاموفوبیا رجسٹر آف آسٹریلیا (جسے اختصار سے ‘رجسٹر’ لکھا جا رہا ہے) Charles Sturt University اور ISRA کے اشتراک کار سے 21 مارچ 2023 کو اقوام متحدہ کے نسلی امتیاز کے خاتمے کے عالمی دن پر اپنی چوتھی اسلاموفوبیا رپورٹ شائع کرنے پر فخر محسوس کرتا ہے۔ اسی موقع پر کرائسٹ چرچ میں دہشت گرد حملے کے 4 سال پورے ہونے کو بھی یاد کیا جا رہا ہے۔
یہ رپورٹ 2020 سے 2021 تک کے ڈاٹا پیش کرتی ہے لیکن اس میں 2014 میں رجسٹر کے قیام سے لے کر اب تک کے ڈاٹا بھی شامل ہیں۔

آسٹریلیا میں اسلاموفوبیا کا انٹرایکٹیو نقشہ

اپنی چوتھی رپورٹ کی ریلیز کے ساتھ رجسٹر آسٹریلیا میں اسلاموفوبیا کا ایک جدید انٹرایکٹیو نقشہ شائع کر رہا ہے جسے Spatial Data Analysis Network اور Charles Sturt University نے بنایا ہے۔ یہ نقشہ 2014 سے 2021 تک رجسٹر کو رپورٹ کیے جانے والے تمام واقعات دکھاتا ہے۔

یہ بصری ٹول اسلاموفوبیا کے زیادہ واقعات والے مقامات اور واقعات کی عام قسمیں دکھاتا ہے۔ اس ڈاٹا کو کئی مختلف ترتیبوں سے دیکھا جا سکتا ہے جیسے شدّت کے لحاظ سے یا سالوں کے لحاظ سے ترتیب دے کر۔ جب کسی واقعے پر کلک کیا جائے تو اس واقعے کی مزید تفصیلات سامنے آ جاتی ہیں۔

 © Derya Iner، CSU اور اسلاموفوبیا رجسٹر آسٹریلیا، 2023

آپ کے لیے اطلاق پانے والے کاپی رائٹ قانون کی اجازت کے علاوہ، آپ اس انٹرایکٹیو نقشے کے مواد کو کسی طرح دوبارہ شائع نہیں کر سکتے اور نہ کسی اور تک پہنچا سکتے ہیں، اس مواد میں اس نقشے سے ڈاؤن لوڈ کی جا سکنے والی فائلز بھی شامل ہیں، سوائے اس کے کہ کاپی رائٹ کے مالک نے اجازت دی ہو۔

اسلاموفوبیا رجسٹر کے قیام کا سال –

شائع کردہ اکیڈمک تحقیق کی رپورٹوں کی تعداد –

2014 سے 2021 تک اسلاموفوبیا کے واقعات –

عطیات دے کر ہمیں اپنا کام جاری رکھنے میں مدد دیں