رپورٹنگ کے متعلق معلومات
یہاں دیکھیں کہ آپ کیا رپورٹ کر سکتے ہیں، رپورٹ کیوں کرنی چاہیے، کون رپورٹ کر سکتا ہے اور رپورٹ کیسے کی جائے۔
آپ کیا رپورٹ کر سکتے ہیں؟
اسلاموفوبیا کے تمام واقعات اور اسلاموفوبیا کے مواد، چاہے یہ آف لائن (حقیقی زندگی میں) ہو یا آن لائن ہو، کی رپورٹ کی جا سکتی ہے۔ اسلاموفوبیا کے زیادہ تر واقعات مندرجہ ذیل قسموں کے ہوتے ہیں:
مسلمان پس منظر کے افراد پر حملے
مسلمانوں کی املاک یا اداروں پر حملے
زبانی بدسلوکی اور نفرت انگیز زبان/سوشل میڈیا پر بدسلوکی یا بدزبانی
پبلک یا پرائیویٹ مقام پر کسی بھی قسم کا امتیازی سلوک
رپورٹ کیوں کرنی چاہیے؟
اگر آپ ہمیں واقعے کی رپورٹ کریں تو ہمارے لیے ممکن ہو گا کہ:
● ہم آپ کو کلچرل معاملات کا احساس رکھنے والی ذہنی صحت کی سروس سے منسلک کریں
● اپنے پرو بونو پارٹنرز کے ذریعے آپ کو مفت قانونی مدد مانگنے کے لیے لنک کریں
● بعض حالات میں ایڈووکیسی فراہم کریں
● ڈاٹا کے حصول اور تجزیے کے ذریعے آسٹریلیا میں اسلاموفوبیا پر نظر رکھیں
● ڈاٹا کے تجزیے کی بنیاد پر اکیڈمک رپورٹس تیار کریں جو ہر دوسرے سال شائع کی جاتی ہیں
● یہ رپورٹیں بہت زیادہ اثر رکھتی ہیں اور تبدیلی کی اشد ضرورت واضح کرتی ہیں۔
کون رپورٹ کر سکتا ہے؟
آپ ان صورتوں میں اسلاموفوبیا اور مسلمانوں کے خلاف جذبات کے اظہار کے واقعات کی رپورٹ کر سکتے ہیں کہ:
● آپ وہ شخص ہوں جسے اسلاموفوبیا والی حرکت کا نشانہ بنایا گیا ہو (چاہے یہ سلوک آپ کے مسلمان ہونے کی وجہ سے ہوا ہو یا آپ کو مسلمان سمجھا گیا ہو) یا؛
● آپ اسلاموفوبیا والی ایسی حرکت کا ذاتی علم رکھتے ہوں (آپ نے خود واقعہ دیکھا ہو یا واقعے کے متعلق سنا ہو) جو اوپر درج قسموں میں سے کسی سے تعلق رکھتی ہو۔
رپورٹ کرنے کا طریقہ
آپ یہاں ہمارا آن لائن رپورٹنگ ٹول استعمال کر کے رپورٹ کر سکتے ہیں۔
رپورٹنگ کے دوسرے طریقے:
● 361 071 421 61+ پر واقعے کی تفصیلات SMS ٹیکسٹ کریں
● 361 071 421 61+ کو SMS کریں کہ آپ کو واپس کال کی جائے
● 361 071 421 61+ پر وائس میمو کے ذریعے واقعے کی تفصیلات بھیجیں
● ہمارے انسٹاگرام، فیس بک، لنکڈ اِن پیجز پر پیغام بھیجیں
● report@islamophobia.com.au پر ای میل کریں