اسلاموفوبیا کے خلاف کام میں ہماری مدد کریں
اپنے قیام سے ہی رجسٹر کو وسائل کی شدید کمی کا سامنا رہا ہے۔ رجسٹر کے پاس فی الحال طویل المدت فنڈنگ کا کوئی ذریعہ نہیں ہے لہذا رجسٹر کو اپنا کام جاری رکھنے اور آسٹریلین مسلم کمیونٹی کے تقاضے پورے کرتے رہنے کے لیے آپ کی مدد کی ضرورت ہے۔
رجسٹر کو ابھی آپ کی مدد کی ضرورت ہے
آپ کی مدد سے رجسٹر اسلاموفوبیا کا نشانہ بننے والوں کو نفسیاتی اور قانونی مدد سے منسلک کرنے کے قابل ہو گا اور ان کے لیے ایڈووکیسی کرے گا۔ یہ مدد سکولوں، کام کے مقامات، شاپنگ سنٹروں، پبلک ٹرانسپورٹ اور سوشل میڈیا میں اچھے نتائج برآمد کر سکتی ہے۔
رجسٹر پولیس کے ساتھ بھی بات چیت جاری رکھتا ہے تاکہ بہتر اقدامات کے لیے ایڈووکیسی کرے۔ اس شعبے میں قوانین کی کمی اور پولیس کو بہت کم رپورٹنگ کے باعث اسلاموفوبیا رجسٹر اس صورتحال میں پھنسے کمزور آسٹریلینز کو طاقت اور تحفظ دلانے والا ایک نایاب وسیلہ ہے۔
اسلاموفوبیا کا نشانہ بننے والوں کے لیے امدادی سروس چلانے کے ساتھ ساتھ رجسٹر خود کو ملنے والے ڈاٹا کو یونیورسٹیوں کے ساتھ مل کر کام کرتے ہوئے ایک نیشنل رپورٹ میں پیش کرتا ہے تاکہ سرکاری فیصلہ سازی اور مباحثے پر اثرانداز ہوا جائے۔ اس کے علاوہ، رجسٹر پالیسی اور قانونی اصلاحات کے کام میں بھی شریک ہوتا ہے اور مسلمان کمیونٹیوں کے ساتھ ساتھ غیر مسلم کمیونٹیوں کے لیے بھی اہم تعلیمی وسائل شائع کرتا ہے اور نہایت اہم تربیت فراہم کرتا ہے۔
اسلاموفوبیا کے خلاف کام میں ہماری مدد کے لیے عطیات دیں
براہ راست رجسٹر کو عطیات دینے کے لیے:
Account name : Islamophobia Register Australia Incorporated
BSB: 032 275
Account number: 402 072