ہمارا ساتھ دیں
ہماری ٹیم میں شامل ہو کر اسلاموفوبیا کا مقابلہ کریں اور اس کا نشانہ بننے والوں کو وہ مدد دیں جس کی انہیں بہت ضرورت ہے۔
ہمارے ساتھ رضاکارانہ کام کریں
کیا آپ کو ہماری والنٹیئر ٹیم میں شامل ہونے میں دلچسپی ہے؟
ہمیں اپنی تنظیم میں بہت سے مختلف کاموں اور مختلف شعبوں کے لیے رضاکاروں کی ضرورت ہے۔ اس وقت ہم مختلف کمیونٹی زبانوں میں کوالیفائڈ زبانی مترجمین اور تحریری مترجمین تلاش کر رہے ہیں لہذا اگر آپ کے خیال میں آپ مدد کر سکتے ہیں تو براہ مہربانی ہم سے رابطہ کریں۔
اگر آپ کمیونٹی کی خاطر کچھ کرنا اور آسٹریلیا میں اسلاموفوبیا کا مقابلہ کرنے میں مدد دینا چاہتے ہیں تو admin@islamophobia.com.au پر ہمیں ای میل کر کے بتائیں کہ آپ کن اوقات میں اور کس حیثیت سے رضاکارانہ کام کرنا چاہتے ہیں اور ہم عنقریب آپ سے رابطہ کریں گے۔
کیریئرز
فی الحال کوئی اسامی خالی نہیں ہے، براہ مہربانی پھر کسی وقت یہاں دیکھیں۔