ہمارے پارٹنرز
ہم بہت سی تنظیموں کے شکرگزار ہیں جو اسلاموفوبیا کا مقابلہ کرنے کی خاطر ہمارے ساتھ کام کرتی ہیں۔
پارٹنر تنظیمیں
رجسٹر نے آسٹریلیا بھر میں بہت سی تنظیموں کے ساتھ پارٹنرشپ کی ہے اور ان کے ساتھ مل کر اسلاموفوبیا کے متعلق آگہی پھیلانے اور کمیونٹیوں کو معلومات اور طاقت دلانے میں مصروف ہے۔
پارٹنر لاء فرمز
اسلاموفوبیا رجسٹر قانونی مدد کے لیے ریفرلز کا نظام رکھتا ہے جس کا مقصد اسلاموفوبیا کا نشانہ بننے والوں کو قانونی مدد اور ایڈووکیسی دلانا ہے۔ اسلاموفوبیا رجسٹر کو مسلم لیگل نیٹ ورک (نیو ساؤتھ ویلز) کے ساتھ اپنی پارٹنرشپ کا اعلان کرنے پر فخر ہے۔ اس پارٹنرشپ کے سبب آسٹریلیا میں صف اوّل کی لاء فرمز کے ساتھ ہمارے تعلقات بنے ہیں۔ ان فرمز نے رجسٹر کے لیے کام کرتے ہوئے اسلاموفوبیا کا نشانہ بننے والوں کو مفت قانونی مدد دینے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔ یہ فرمز اسلاموفوبیا کا نشانہ بننے والوں کی مدد کے لیے اپنی قانونی مہارت اور جذبے کو کام میں لا سکتی ہیں۔ انہیں سماجی انصاف کا گہرا شعور حاصل ہے اور یہ مثبت سماجی تبدیلی لانے کے لیے پرجوش ہیں۔ ہماری مدد کرنے والے کچھ قانونی پارٹنرز کی فہرست نیچے دی گئی ہے۔
ذہنی صحت کی سروسز میں ہمارے پارٹنرز
اسلاموفوبیا رجسٹر آسٹریلیا بھر میں بہت سے سروس پرووائیڈرز کے ساتھ کام کرتا ہے جو کلچر کو سمجھتے ہوئے اسلاموفوبیا کے مسئلے کا احساس رکھتے ہیں اور آپ کو نفسیاتی مدد دے سکتے ہیں۔
میڈیا پارٹنرز
رجسٹر فخر سے مطلّع کرتا ہے کہ آسٹرل ایشین مسلم ٹائمز (AMUST) ہمارا واحد میڈیا پارٹنر ہے۔ AMUST آن لائن پلیٹ فارمز اور ماہانہ پرنٹ اخبار کے ذریعے مسلمان کمیونٹی کی خبریں اور خیالات آسٹریلیا کی عام ملٹی کلچرل کمیونٹی تک پہنچاتا ہے اور اس طرح یہ قارئین کو آگہی اور طاقت دلائے گا تاکہ وہ اسلاموفوبیا کی رپورٹنگ کریں اور جوابی قدم اٹھائیں۔