ویڈیوز
خاموشی سے دیکھنے والوں کو فعال بنانا
اب یہ پہلے کسی بھی وقت سے بڑھ کر اہم ہے کہ واقعات کو خاموشی سے دیکھنے والے لوگ اسلاموفوبیا کو ردّ کر کے سماجی يگانگت برقرار رکھنے میں اپنا کردار ادا کریں۔ اپنی خاموشی توڑ کر غلط سلوک کے خلاف کھڑے ہونے کے کچھ طریقے نیچے دیے جا رہے ہیں:
● جہاں یہ محفوظ ہو، مداخلت کریں اور کچھ کہیں
● نشانہ بننے والے شخص کی خیریت پوچھیں، دیکھیں کہ کیا وہ ٹھیک ہے
● حکام کو رپورٹ کریں
● اسلاموفوبیا رجسٹر آسٹریلیا کو رپورٹ کریں
یہاں ہماری #ActivationofBystanders مہم کے متعلق مزید معلومات حاصل کریں۔ یہ وڈیو ہماری ‘خاموشی سے دیکھنے والوں کو فعال بنانے’ کی مہم کا حصہ ہے۔ اس مہم کے لیے نیو ساؤتھ ویلز گورنمنٹ نے Multicultural NSW کے ذریعے فنڈنگ فراہم کی ہے۔ #dontstandbystandup #bystander
آسٹریلیا میں اسلاموفوبیا کی چوتھی رپورٹ کی لانچ (2016 – 2021)
اسلاموفوبیا رجسٹر آسٹریلیا Charles Sturt University اور ISRA کی پارٹنرشپ سے آسٹریلیا میں اسلاموفوبیا کی چوتھی رپورٹ کی لانچ پر فخر کرتا ہے۔ سربراہ محقّق اور اسلاموفوبیا رجسٹر آسٹریلیا کی ڈپٹی چیئر Dr Derya Iner کو اس اکیڈمک مقالے کے لیے تحقیق میں رہنمائی کرنے پر مبارکباد!
اسلاموفوبیا۔ یہ ایک حقیقت ہے۔
15 مارچ کو ہم ان 51 مسلمانوں کو یاد کرتے ہیں جو 2019 میں اس تاریخ پر کرائسٹ چرچ میں دہشت گرد حملے میں بے دردی سے ہلاک کیے گئے۔ یہ دن اسلاموفوبیا کے مقابلے کا عالمی دن بھی ہے۔
اسلاموفوبیا۔ یہ ایک حقیقت ہے۔
رجسٹر اسلاموفوبیا پر نظر رکھتا ہے اور اسے روکنے کے اقدامات کرتا ہے جس میں آسٹریلیا میں اسلاموفوبیا کا نشانہ بننے والوں کو سہارا دینا اور آسٹریلیا میں اسلاموفوبیا کے متعلق نہایت اہم علمی تحقیق کرنا بھی شامل ہے۔ براہ مہربانی رجسٹر کو عطیات دے کر ہمیں یہ نہایت اہم کام جاری رکھنے میں مدد دیں۔
اسلاموفوبیا اور ذہنی صحت
اسلاموفوبیا رجسٹر آسٹریلیا اور Centre for Muslim Wellbeing اسلاموفوبیا اور ذہنی صحت کے متعلق تین قسطوں پر مبنی وڈیو سیریز پیش کرنے پر فخر محسوس کرتے ہیں۔