پرائیویسی

اسلاموفوبیا رجسٹر آسٹریلیا ایک محفوظ اور قابل اعتبار سروس پیش کرتا ہے جو پورے آسٹریلیا میں لوگوں کے لیے مسلمانوں کے ساتھ کسی بھی قسم کی بدسلوکی کی رپورٹ کرنا ممکن بناتی ہے۔

آپ کی پرائیویسی اور حفاظت ہمارے لیے نہایت اہم ہے۔

ہماری پالیسی

ہم آپ کی ذاتی تفصیلات محفوظ رکھنے کا عزم رکھتے ہیں۔ ہم لوگوں کی شناخت کروانے والی ذاتی تفصیلات نہ تو بیچتے ہیں اور نہ کسی اور ایسے طریقے سے منکشف کرتے ہیں جو اس سٹیٹمنٹ میں درج عہد کے خلاف ہو۔

ہم مندرجہ ذیل قسموں کی معلومات اکٹھی کرتے ہیں اور اپنے پاس رکھتے ہیں:

 

1۔ ہمارے کلائنٹس یا آئندہ کلائنٹس بن سکنے والے افراد کے متعلق وہ معلومات جو یہ افراد ہمیں دیں؛

 

2۔ ہم جن کارپوریشنز کے ساتھ کام کرتے ہیں، ان کے افسران، عملے اور دوسرے نمائندوں کے منصبی کردار، کمیونیکیشن کے ذرائع اور ذاتی خصوصیات کے متعلق معلومات جو ان کارپوریشنز کے ساتھ کام کرتے ہوئے ہمیں حاصل ہوں۔

 

3۔ معلومات کو ڈاٹا سٹوریج سسٹمز میں الیکٹرانک ریکارڈز کی صورت میں رکھا جاتا ہے جو صرف ان کمپنی افسران اور ارکانِ عملہ کو قانونی رسائی کی اجازت دیتے ہیں جنہیں اپنا کام انجام دینے کے لیے رسائی کی ضرورت ہو۔ جب یہ معلومات کارآمد نہ رہیں یا ناقابل اعتبار ہو جائیں اور درستگی ممکن نہ ہو تو انہیں تلف کر دیا جاتا ہے۔

 

ہم ان مقاصد سے آپ کے متعلق معلومات اکٹھی کرتے ہیں:

 

1۔ مارکیٹنگ، اور آپ کو ہماری خدمات کی سپلائی یا فراہمی کے لیے؛

 

2۔ ہماری خدمات کو بہتر بنانے اور خدمات تشکیل دینے کے لیے؛

 

3۔ ہماری تنظیم کے فروغ کے لیے۔

 

آپ نیشنل پرائیویسی پرنسپلز کی رو سے ہم سے اپنی ذاتی تفصیلات دیکھنے کی درخواست کر سکتے ہیں۔ اگر آپ اپنی ذاتی تفصیلات دیکھنا چاہتے ہوں تو براہ مہربانی contact@islamophobia.com.au پر ہم سے رابطہ کریں۔ ہم صرف اس حد تک ذاتی تفصیلات اکٹھی کریں گے جو ہمارے جائز تنظیمی مقاصد کی تکمیل کے لیے معقول طور پر ضروری سمجھی جاتی ہو۔ ہم آپ کی دی ہوئی تمام معلومات کو بحفاظت رکھیں گے اور انہیں کسی دوسرے کاروبار یا شخص کو نہ فروخت کریں گے اور نہ ریلیز کریں گے۔

    اسلاموفوبیا کا مقابلہ کرنے میں ہماری مدد کے لیے عطیات دیں