ذمہ داری سے دستبرداری
اسلاموفوبیا رجسٹر آسٹریلیا ایک محفوظ اور قابل اعتبار سروس پیش کرتا ہے جو پورے آسٹریلیا میں لوگوں کے لیے مسلمانوں کے ساتھ کسی بھی قسم کی بدسلوکی کی رپورٹ کرنا ممکن بناتی ہے۔
اس ویب سائیٹ پر موجود تمام معلومات کا مقصد صرف عمومی معلومات دینا ہے۔
قانونی ذمہ داری کی حدود
یہ معلومات اسلاموفوبیا رجسٹر آسٹریلیا نے فراہم کی ہیں اور اگرچہ ہم معلومات کو تازہ اور درست رکھنے کی پوری کوشش کرتے ہیں، ہم ویب سائیٹ یا معلومات، پراڈکٹس، خدمات یا ویب سائیٹ پر موجود متعلقہ گرافکس کے مکمل، درست، قابل اعتبار اور موزوں ہونے کا تاثر نہیں دیتے اور نہ کسی بھی مقصد سے صراحتاً یا اشارتاً کسی قسم کی ضمانت دیتے ہیں۔ لہذا اگر آپ ایسی معلومات پر انحصار کریں تو آپ مکمل طور پر خود اس کی ذمہ داری لیتے ہیں۔ جہاں تک قانون اجازت دیتا ہے، اسلاموفوبیا رجسٹر آسٹریلیا کسی حرج یا نقصان کی ذمہ داری قبول نہیں کرتا جس میں بالواسطہ نقصان یا ایک نقصان کے نتیجے میں ہونے والا دوسرا نقصان بھی کسی حد کے بغیر شامل ہے، نہ رجسٹر کسی ایسے حرج یا نقصان کی ذمہ داری لیتا ہے جو اس ویب سائیٹ کے استعمال کے نتیجے میں یا اس سلسلے میں ڈاٹا یا منافع سے محرومی کی وجہ سے ہونے والا حرج یا نقصان ہو۔
آپ اس ویب سائیٹ کے ذریعے دوسری ویب سائیٹس سے لنک کر سکتے ہیں جو اسلاموفوبیا رجسٹر آسٹریلیا کے کنٹرول میں نہیں ہیں۔ لہذا اسلاموفوبیا رجسٹر آسٹریلیا ایسی لنکڈ سائیٹس کے مواد کے لیے ذمہ دار نہیں ہے۔ ہم یہ لنکس صرف سہولت کی خاطر فراہم کر رہے ہیں۔ کسی لنک کے شامل ہونے کا یہ لازمی مطلب نہیں ہے کہ ہم اس لنک پر پیش کیے خیالات و نظریات کے متعلق مشورہ دے رہے ہیں یا ان کی تائید کر رہے ہیں۔
اسلاموفوبیا رجسٹر آسٹریلیا اپنی ویب سائیٹ کو درست کام کرتے ہوئے دستیاب رکھنے کے لیے تمام تر کوشش کرتا ہے۔ مگر ہم اپنے اختیار سے باہر ٹیکنیکل مسائل کی وجہ سے ویب سائیٹ کے وقتی طور پر عدم دستیاب ہو جانے کی ذمہ داری نہیں لیتے اور ہم اس صورت میں قانوناً ذمہ دار نہیں ہوں گے۔