معلوماتی کتابچے اور معلوماتی پرچے
غلط حرکتوں کے خلاف کھڑے ہوں: پاس کھڑے دیکھتے نہ رہیں، کچھ کریں!
اسلاموفوبیا کو خاموشی سے دیکھنے والوں کے لیے اہم معلومات
آسٹریلیا میں اسلاموفوبیا کے متعلق تازہ ترین رپورٹ کے مطابق، اگرچہ اسلاموفوبیا کے واقعات بہت مصروف عوامی مقامات پر ہوتے رہتے ہیں، یہ واقعات دیکھنے والے لوگ اکثر دخل نہیں دیتے اور نشانہ بننے والوں کی مدد کے لیے کچھ نہیں کرتے۔ دیکھنے والوں کا کچھ نہ کرنا وہ عام طرز عمل ہے جس کا رپورٹ میں تذکرہ ہوا اور رپورٹنگ کے عرصے میں گواہوں کی طرف سے رپورٹنگ کم ہو کر تقریبا آدھی رہ گئی تھی (47٪ سے کم ہو کر 24٪)۔
اس بارے میں مزید معلومات کے لیے یہ کتابچہ پڑھیں کہ خاموشی سے دیکھنے کی بجائے غلط حرکتوں کے خلاف کھڑا کیسے ہوا جائے۔
غلط حرکتوں کے خلاف کھڑے ہوں: پوسٹر
خاموشی سے دیکھنے والوں کو فعال بنانے کے متعلق پوسٹر یہاں سے ڈاؤن لوڈ کریں۔
اگر آپ اپنے سکول، تعلیمی ادارے یا کمیونٹی سنٹر میں یہ پوسٹر لگانا چاہتے ہیں تو آپ اسے ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں یا اگر آپ ہم سے بڑا پوسٹر منگوانا چاہتے ہیں تو ہمیں contact@islamophobia.com.au پر ای میل کریں۔