ہماری رپورٹس
اس صفحے پر رجسٹر کی طرف سے شائع کی جانے والی تمام رپورٹس دیکھیں۔ رجسٹر کی ‘آسٹریلیا میں اسلاموفوبیا’ کی رپورٹس آسٹریلیا میں اپنی نوعیت کی اولّین رپورٹیں ہیں جن سے ناکافی وسائل رکھنے والے اس شعبے میں تحقیق کی کمی دور کرنے میں مدد ملی۔
تازہ ترین اشاعت: ‘A War of Words: preliminary media analysis of the 2023 Israel-Gaza war’ (الفاظ کی جنگ: 2023 کی اسرائیل و غزہ جنگ کے حوالے سے میڈیا کا ابتدائی تجزیہ’
اسلاموفوبیا رجسٹر آسٹریلیا نے یہ اکیڈمک رپورٹ تیار کرنے کا کام ڈاکٹر سوزن کارلینڈ کو سونپا تھا۔ اس تحقیق نے آسٹریلین خبر رساں اداروں کے انسٹاگرام اکاؤنٹس کا تجزیہ کیا اور اسرائیل و غزہ کی صورتحال کے متعلق رپورٹنگ میں عدم توازن کا انکشاف کیا۔
اس تحقیق میں 7 اکتوبر سے 7 نومبر 2023 کے درمیان ABC News، The Australian، The Daily Telegraph، 9News، news.com.au ، اور The Daily Aus کی میڈیا پوسٹس کا جائزہ لیا گيا۔
آسٹریلیا میں اسلاموفوبیا کی تازہ ترین رپورٹ
اسلاموفوبیا رجسٹر Charles Sturt University اور ISRA کے ساتھ پارٹنرشپ میں 21 مارچ 2023 کو اقوام متحدہ کے ‘امتیازی سلوک کے خاتمے کے عالمی دن’ پر چوتھی اسلاموفوبیا رپورٹ پیش کرنے پر فخر کرتا ہے۔ یہ کرائسٹ چرچ میں دہشت گرد حملے کے 4 سال پورے ہونے کا موقع بھی تھا۔
اس رپورٹ میں 2020 سے 2021 کے ڈاٹا کا احاطہ کیا گیا ہےلیکن اس میں 2014 میں رجسٹر کے قیام کے وقت سے اکٹھے ہونے والے ڈاٹا بھی شامل ہیں۔