ہمارا تعارف

اسلاموفوبیا رجسٹر آسٹریلیا ایک محفوظ اور قابلِ بھروسا سروس پیش کرتا ہے جس سے آسٹریلیا بھر سے لوگوں کے لیے مسلمانوں سے دشمنی کی بنا پر بدسلوکی کی تمام صورتوں کی رپورٹ کرنا ممکن ہوتا ہے۔

احترام، وقار، تحفظ

اسلاموفوبیا رجسٹر آسٹریلیا اسلام دشمنی کے واقعات میں اضافے کے متعلق لوگوں کے بیانات پر قدم اٹھاتے ہوئے 17 ستمبر 2014 کو قائم کیا گيا۔

اسلاموفوبیا رجسٹر آسٹریلیا کا پہلا لوگو Mariam Veiszadeh نے 2014 میں رجسٹر کی لانچ اور قیام کے موقع پر ڈیزائن کیا۔

یہ رجسٹر بلامنافع کام کرنے والی تنظیم ہے اور آسٹریلیا میں اپنی نوعیت کی وہ پہلی تنظیم ہے جو اسلام دشمنی کے واقعات کی رپورٹنگ، ریکارڈ رکھنے اور تجزیے پر مبنی رپورٹ کی اشاعت کے لیے ایک منفرد پلیٹ فارم بھی فراہم کرتی ہے۔ اپنے کام کے 9 سالہ عرصے میں رجسٹر آسٹریلیا میں اسلاموفوبیا کے واقعات پر نظر رکھنے والی اور ان سے نبٹنے والی صف اوّل کی تنظیم ہے جو یونیورسٹیوں کے اشتراکِ کار سے نفرت کے واقعات کے متعلق ڈاٹا اکٹھے کر رہی ہے۔ان سالوں میں رجسٹر نے آسٹریلیا میں اسلاموفوبیا کے متعلق 4 قومی رپورٹیں شائع کی ہیں جن میں آن لائن اور آف لائن (حقیقی دنیا میں) نفرت کے اندازوں اور رجحانات کے تجزیے کے لیے نہایت ترقی یافتہ طریق کار اپنایا گیا ہے۔ رجسٹر نے غزہ میں اسرائیل کی جنگ (جو اکتوبر 2023 میں شروع ہوئی) کی آسٹریلین میڈیا کوریج کے متعلق ایک الگ رپورٹ بھی شائع کی ہے۔ ان رپورٹوں سے میڈیا اور عوام کو آسٹریلیا میں اور آسٹریلیا سے باہر اسلاموفوبیا کے متعلق آگہی حاصل ہو ئی ہے۔

عزت، وقار، سلامتی

چشم انداز ما: جامعه ای فراگیر و منصفانه در استرالیا

ماموریت ما: هدایت تلاش ملی در رهگیری، گزارش وپرداختن به پدیده اسلام هراسی بر اساس تحقیقات مبتنی بر شواهد، پشتیبانی یکپارچه، اصلاح سیاست و آموزش. 

ہم کیا کرتے ہیں

رجسٹر نفرت کے واقعات، جرائم، بدنام کیے جانے یا امتیازی سلوک کا نشانہ بننے والوں کو ہمدردی کی بنا پر مالی مدد دینے کے لیے بھی قائم کیا گیا ہے تاکہ ان لوگوں کو طاقت، خودمختاری اور اعتبار حاصل ہو اور باقی معاشرے اور آسٹریلیا کے اداروں میں اپنے مقام اور وقار کا احساس ہو۔

رجسٹر:

۔1 اسلاموفوبیا کے واقعات اور اسلاموفوبیا کے مواد کے متعلق ڈاٹا اکٹھا

کرتا ہے۔ اس میں نفرت کے واقعات، نفرت کی بنیاد پر جرائم، مذہب کی بنیاد پر امتیازی سلوک اور بدنام کرنے کے واقعات کا ڈاٹا شامل ہے چاہے یہ آن لائن ہو یا مادّی دنیا میں ہو۔ اسلاموفوبیا کے واقعات یا اسلاموفوبیا کے مواد کی رپورٹ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں

۔2 انفرادی امدادی خدمات دیتا ہے

رجسٹر اسلام دشمنی کو جھیلنے والے یا دیکھنے والے افراد کو مفت قانونی مشورہ اور/یا تہذیبی معاملات کا احساس رکھنے والی ذہنی صحت کی سروس دلانے کے لیے رابطے کروا سکتا ہے۔ ہم افراد کو ایڈووکیسی بھی پیش کر سکتے ہیں یعنی ان کی حمایت میں آواز اٹھا سکتے ہیں۔ دستیاب مدد کے متعلق مزید جاننے کے لیے یہاں دیکھیں۔

۔3 آسٹریلیا میں اسلاموفوبیا کے متعلق قومی تحقیق کی رپورٹیں شائع کرتا

ہے۔ ہم نے اسلاموفوبیا کی اکیڈمک (علمی) رپورٹس شائع کرنے کے لیے آسٹریلیا میں سرکردہ علمی شخصیات اور یونیورسٹیوں کے ساتھ مل کر کام کیا ہے۔ آپ یہاں ہماری اہم حقائق سامنے لانے والی نئی رپورٹیں یہاں پڑھ سکتے ہیں۔

۔4 آگہی اور تربیت فراہم کرتا ہے

یہ رجسٹر آسٹریلیا میں اسلاموفوبیا کے متعلق بہت سا معلوماتی مواد تیار کر چکا ہے جس میں معلوماتی پرچے، پوسٹرز اور وڈیوز شامل ہیں۔ ہم شواہد کی بنیاد پر ڈیزائن کی گئی ورکشاپس بھی کرواتے ہیں (عام مواد والی ورکشاپس بھی اور متوجّہ کیے جانے پر کمیونٹی کے مختلف حصوں کے لیے خاص ورکشاپس بھی)۔ ہمارا معلوماتی مواد دیکھنے یا ورکشاپ کی بکنگ کے لیے ہماری ویب سائیٹ پر Resources (وسائل) ٹیب دیکھیں۔

۔5 پالیسی سازی اور قانونی اصلاحات کے کام میں حصہ لیتا ہے

رسمی سبمشنز (عرضداشتیں) بھیجنے اور/یا ڈرافٹ قوانین، پالیسیوں، طریق کار یا دوسری ریگولیٹری دستاویزات پر تبصرہ کرنے نیز گورنمنٹ یا دوسرے اداروں کے زیر انتظام انکوائری اور ریویو وغیرہ میں شریک ہونے کے ذریعے رجسٹر پالیسی سازی اور قانونی اصلاحات کے عمل میں حصہ لیتا ہے

۔6 ایڈووکیسی کرتا ہے

مندرجہ بالا سب کاموں کے علاوہ رجسٹر دوسرے ذرائع سے بھی اسلاموفوبیا کے خلاف آواز اٹھاتا ہے جس میں یہ شامل ہے:

● کمیونٹی کے ساتھ کام کرنا
● میڈیا کے ساتھ کام کرنا اور میڈیا میں ظاہر ہونا
● گورنمنٹ، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور دوسرے اداروں اور تنظیموں کے روبرو نمائندگی کرنا
● مسلمان خواتین کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کرنا کیونکہ رپورٹوں کے اعداد و شمار میں ان کی تعداد مردوں کی نسبت بہت زیادہ ہے تاکہ خواتین کی بات سنی جائے اور خواتین خود بھی ایک دوسرے کے حالات سن سکیں۔

اپنے ایڈووکیسی کے کام کے ذریعے ہم مستقبل میں نقصان دہ حرکتوں، یعنی نسل اور مذہب جیسی تحفظ طلب خصوصیات کی بنیاد پر نفرت کے واقعات، نفرت کی بنیاد پر جرائم، غیر قانونی طور پر بدنام کیے جانے اور امتیازی سلوک جیسی حرکتوں، کی روک تھام کے لیے ایک بامعنی قومی ڈائیلاگ کے فروغ میں مدد دیتے ہیں۔

ہماری گزشتہ پریس ریلیزز یہاں دیکھیں اور میڈیا میں آنے والے ہمارے کچھ مضامین یہاں پیش کیے گئے ہیں۔

“اگر رپورٹ نہ کی جائے تو سمجھیں کہ واقعہ ہوا ہی نہیں! اسلاموفوبیا اب بھی ہر روز مسلمان آسٹریلینز کی زندگیاں تباہ کر رہا ہے۔ اپنے تجربے کی رپورٹ کرنا آسٹریلیا میں اسلاموفوبیا کے متعلق آگہی پیدا کرنے کے لیے نہایت ضروری ہے۔ اسلاموفوبیا کی جتنی زیادہ رپورٹنگ کی جائے، ہم اسے پہچاننے اور اس سے نبٹنے میں اتنے ہی بہتر بن سکتے ہیں۔”

Dr Derya Iner

، آسٹریلیا میں اسلاموفوبیا کی رپورٹس کی محقّق اور مصنّف - IV

TREED (شجرِ مستحکم)

زمین میں دور تک جڑیں رکھنے والے مضبوط درختوں کی طرح، رجسٹر اسلاموفوبیا کے سلسلے میں اپنے TREED ہونے پر فخر کرتا ہے۔

ٹریک ریکارڈ: رجسٹر تقریباً 10 سال سے کامیابی سے اسلاموفوبیا پر نظر رکھ رہا ہے اور اس کا نشانہ بننے والوں کی مدد کر رہا ہے۔ رجسٹر آسٹریلیا میں وہ پہلی تنظیم ہے جس نے رجسٹر بنانے کا تصوّر تخلیق کیا اور اسے عملی جامہ پہنایا – یعنی اسلاموفوبیا کو ریکارڈ کرنا، ٹریک کرنا اور اس کا مقابلہ کرنا۔ اس شعبے میں تقریباً ایک دہائی کا تجربہ اور علم جمع کر لینے کے سبب ہماری تنظیم آسٹریلین مسلمان کمیونٹی کا اعتماد جیت چکی ہے لہذا مسلمان ہمیں اپنے تجربات رپورٹ کرتے ہیں اور ہم آسٹریلیا میں اسلاموفوبیا پر نظر رکھنے اور اس سے نبٹنے کا غیر معمولی اچھا ٹریک ریکارڈ بنا چکے ہیں۔

خصوصی مہارت: تقریباً 10 سال کے عرصے میں رجسٹر آسٹریلیا میں اسلاموفوبیا پر خصوصی مہارت حاصل کر چکا ہے۔ ہم نے آسٹریلیا میں اسلاموفوبیا پر 4 اکیڈمک (علمی) رپورٹس اور ایک میڈیا رپورٹ شائع کی ہے جو آسٹریلیا میں اسلاموفوبیا پر صف اوّل کے ماہرین نے تحریر کی ہیں اور آسٹریلیا میں اسلاموفوبیا کے رجحانات کے جامع اور اعلیٰ تجزیے پیش کرتی ہیں۔ ہم نے نسل پرستی کے خلاف کام کرنے والے وسیع نیٹ ورکس بھی قائم کیے ہیں اور اسلاموفوبیا کے واقعات کا نشانہ بننے والوں کو ان کی ضرورت کی مدد دلانے کا طریق کار بہتر بنایا ہے۔

حمایت: رجسٹر کو کئی مختلف سٹیٹس میں بہت سی مسلمان تنظیموں کی حمایت حاصل ہے اور یہ مسلمان کمیونٹی کے اندر بھی اور باہر بھی پارٹنرشپس اور تعاون کا ایک وسیع نیٹ ورکس قائم کر چکا ہے۔ ہماری پارٹنر تنظیموں کی مسلسل بڑھتی ہوئی فہرست یہاں دیکھیں۔

 انسانی تنوّع اور سب کو شامل رکھنا: رجسٹر اپنے بورڈ آف ڈائریکٹرز اور عملے میں آسٹریلین مسلم کمیونٹی کے انسانی تنوّع کی عکاسی کرتا ہے جن میں سنی اور شیعہ دونوں مسلکوں کے بہت سے مختلف تہذیبی اور لسانی پس منظروں کے نمائندے شامل ہیں۔ ہم اسلاموفوبیا کے تجربے سے گزرنے والے سب لوگوں کی نمائندگی بھی کرتے ہیں – تمام مسلمانوں کی، چاہے ان کی نسل، فرقہ، کلچر یا پس منظر کچھ بھی ہو، اور ساتھ ساتھ ان غیر مسلموں کی بھی جنہیں مسلمان سمجھ کر اسلاموفوبیا کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔ یہ رجسٹر حقیقتاً ایک قومی تنظیم ہے جیسا کہ اس کے بورڈ اور عملے میں نیو ساؤتھ ویلز، وکٹوریہ، کوئینزلینڈ اور ساؤتھ آسٹریلیا کے سمیت آسٹریلیا کی مختلف سٹیٹس کے لوگ شامل ہیں اور یہ ہر سٹیٹ اور ٹیریٹری میں آسٹریلین مسلمانوں کی مدد کرتا ہے۔

    نفرت کی بنیاد پر جرائم اور اسلاموفوبیا سے کیا مراد ہے؟

    نفرت کی بنیاد پر جرائم، جنہیں تعصّب کے جرائم بھی کہا جاتا ہے، سے مراد ایسے مجرمانہ اور نیم مجرمانہ واقعات ہیں جن کا محرّک کسی گروہ کے خلاف تعصّب یا نفرت ہو۔ لوگوں کو ان کے مذہب، نسل، قومیت، جنسی رجحان، معذوری، صنف یا کسی اور خصوصیت کی وجہ سے نشانہ بنایا جاتا ہے (Asquith  2015؛ Mason 2019)۔

    اسلاموفوبیا کی جڑ نسل پرستی میں ہے اور یہ ایسی نسل پرستی ہے جس کا نشانہ مسلمانی کے اظہار یا مسلمانی سمجھی جانے والی خصوصیات ہوتی ہیں (برطانوی مسلمانوں کے متعلق آل پارٹی پارلیمنٹری گروپ)۔

    اسلاموفوبیا کا مقابلہ کرنے میں ہماری مدد کے لیے عطیات دیں